اقتصادی راہداری سے متعلق اجلاس آج ہوگا

شائع 15 جنوری 2016 04:59am

اسلام آباد:اقتصادی راہداری پر تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بلایا جانے والا اجلاس صبح گیارہ بجے ہوگا۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پشاور اے پی سی میں قائم کمیٹی کے ارکان بھی شرکت کرینگے۔

اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک ،پیپلز پارٹی کی جانب سے خانزادہ خان سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے تحفظات پیش کریں گی،جنہیں حکومت دور کرنے کی کوشش کرے گی۔

Read Comments