شائع 21 اپريل 2017 11:38am

خوبصورت  اداکارہ عریشہ راضی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

عریشہ راضی پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہیں  انہوں نے بطور چائلڈ اداکارہ  کرئیر کا آغاز کیا لیکن   وہ شہرت حاصل کرلی جسے حاصل کرنے میں  لوگوں کو برسوں لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے ابتداء میں مختلف کمرشلز میں کام کیا ،بعد ازاں اداکاری کی طرف آئیں ،ان کے بہترین ڈراموں میں "عمر،دادی اور گھر والے"،"سناٹا"،"نہ کہو تم میرے نہیں"،"ملکہ عالیہ"اور صدقے تمہارے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: چھوٹی عمر میں بہترین اداکاری کرنے والے پاکستان شوبز کے مشہور بچے

پاکستان شوبز کی یہ چھوٹی سی اداکارہ اب بڑی ہوگئی ہے اور نہایت خوبصورت نظر آتی ہے ،عریشہ کی حال ہی میں  جاری ہونے والی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہیں،آپ بھی دیکھئے

تصاویر بشکریہ:فیس بک

Read Comments