شائع 15 جنوری 2016 06:12am

ایلن رک مین انہترسال کی عمرمیں انتقال کرگئے

لندن:ہیری پوٹر فلم کے مشہور کردارپروفیسر سنیپ(ایلن رک مین) انہتر سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

ایلن نہ صرف بہترین اداکار تھے بلکہ وہ خوبصورت آواز کے بھی مالک تھے،انہوں نے مشہور فلم ہیری پوٹر میں پروفیسر سنیپ کا کردار بہت خوبصورتی کے ساتھ نبھایا،ہیری پوٹر کے علاوہ انہوں نے مشہور فلم ڈائی ہارڈ میں ہینس گروبر کا منفی کردار نبھا کر لوگوں کے دل جیت لئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کے خاندان والوں نے گزشتہ رات کینسر کے باعث ان کی موت کی تصدیق کردی۔

مشہور ناول ہیری پوٹر کی مصنف جے کے رولنگ نے ان کی موت پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ رک اب ہمارے درمیان نہیں رہے،وہ نہ صرف ایک اچھے اداکار بلکہ بہت اچھے انسان بھی تھے۔

واضح رہے کہ ایلن رک اپنے تیس سالہ کیر ئیر میں گولڈن گلوب اور بافٹا سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔

Read Comments