شائع 22 اپريل 2017 05:15pm

کپل شرما نے سنیل گروور کا شکریہ ادا کیوں کیا؟

سنیل گروور کپل شرما کے شومیں واپس تو نہیں آئے لیکن شو 23اپریل کو اپنی 100قسطیں پوری کر لے گا۔

کپل نے اس موقع پر نہ صرف اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے بلکہ سنیل گروور، چندن پرابھاکر  اور علی اصغر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مبینہ جھگڑے کے بعد شو کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

شو کے پرومو میں کپل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری سوویں قسط ہے۔ میں سامعین کا شکریہ ادا کرنا پسند کروں گا، تمام مہمانوں کا شکریہ جو ہمارے شو پر آئے۔ میں اپنی آن اسٹیج  اور بیک اسٹیج ٹیم کا شکریہ ادا کروں گا اور ان سب کا جو آج ہمارے ساتھ ہیں اور وہ جو ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments