آج کا دن کیسا رہے گا؟ 18 جولائی 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کی کاروباری ناکامی کی وجہ سے نہ صرف آپ پر کاروباری دباؤ بڑھ جائے گا بلکہ دوست احباب کی باتیں بھی بہت زیادہ بے چینی پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔جس سے آپ کی بد مزاجی نمایا ہوسکتی ہے۔
ثور(Taurus)
اپنی صلاحیتوں کا مناسب اور بروقت استعمال نہ کرنےکی وجہ سے کئی خدشات پیدا ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ میں گھبراہٹ پیدا ہوسکتی ہے اور آپ کے مالی استحکام میں رکاوٹیں لا سکتی ہے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ اپنے کچھ امور کی وجہ سے خاصے جذباتی ہوسکتے ہیں لیکن آج آپ اپنے حلقہ احباب میں کسی سینیئر خاتون کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی عزت کو بچا سکتے ہیں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ خود کے اندر حقیقت پسندانہ سوچ کو جگہ دیں اور چاہے کچھ بھی ہوجائے شکوک و شبہات کا شکار نہ ہوں ورنہ آپ کی مایوسی میں بتدریج اضافہ ہی ہوگا۔ تاہم ان مسائل کو حل کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ کو اپنا موڈ ٹھیک کرنا ہوگا۔
اسد (Leo)
آج آپ اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں اجلت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔آج اگر آپ کسی قسم کی بحث و تکرار میں مصروف ہوئے تو اس سے آپ کے پیارومحبت کے رشتے میں دراڑ پیدا ہوسکتی ہے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کی ہمت اور دلیری قابل تحسین ہوگی آج کسی ایسے دوست کی جانب سے آپ کا دل برا ہوسکتا ہے جس کے بارے میں آپ کچھ ایسا ویسا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ وہ آپ کا انتہائی قریبی ساتھی ہے۔
میزان (Libra)
آج آپ کو کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے خود کو بچانا ہوگا اور اس کے لئے اپنے خیالات کا واضح اظہار کرنا بہت ہی ضروری ہوگا۔اس کے علاوہ اپنے ارد گرد کے افراد سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا بھی آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کو اپنے الفاظوں کا استعمال انتہائی محتاط انداز میں کرنا چاہیئے تاکہ کسی کے بھی جذبات مجروح نہ ہوں۔ خاص کر کسی ایسے فرد کے بارے میں تو بالکل لا پرواہی نہ کریں جو آپ سے عمر میں بڑا ہو۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو اس بات کا احساس ہوگا کہ آپ کی محبت بھری زندگی میں کچھ انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ آج آپ اپنی لگن اور طے شدہ منصوبوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہت ہی پُر جوش نظر آسکتے ہیں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ اپنے لائحہ عمل کا پرچار کرنے اور اپنے بارے میں دوسروں کو بتانے کے لئے بہت ہی بے تاب اور پر جوش ہوسکتے ہیں جبکہ آج آپ کے عملی اقدامات بھی دوسروں کے سامنے آسکیں گے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو اپنے پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع میسر آسکتا ہے اس ملاقات کی وجہ سے آپ اپنی دوستی کو مزید مضبوط کر پائیں گے جبکہ آج کسی نئے فرد کی جانب سے بڑھایا گیا دوستی کا ہاتھ بھی تھام لیں۔
حوت (Pisces)
آج صبح سے ہی آپ کے کاموں میں بلاوجہ رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں جبکہ آپ کو ذہنی دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ کسی طویل کاروباری دورے کی منسوخی بھی آپ کو بے حد پریشان کرسکتی ہے لیکن یہ سب آپ کی بہتری میں ہی ہوگا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔