شیطان نما بکری کی پیدائش، پولیس طلب
-CEN/Youtubeارجنٹینا کے ایک فارم ہاﺅس میں ایک بکری نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا جس کے بعد پورے گاﺅں میں خوف سماں پیدا ہوگیا اور خوف کے مارے لوگوں نے پولیس بلوا لی۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق گلیڈس اوویڈو نامی خاتون نے بتایا کہ ان کی بکری نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا جس کا چہرہ کسی خوفناک بلا کے چہرے کی طرح نظر آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف اس کا چہرہ ہی بری طرح بگڑا ہوا ہے جبکہ باقی جسم نارمل ہے۔
بکری کے خوفناک بچے کی پیدائش کے متعلق سنتے ہی گاﺅں والوں کی بڑی تعداد جمع ہونے لگی لیکن جو بھی اسے دیکھتا خوف کے مارے آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو جاتا۔
کچھ دیہاتیوں نے تو پولیس کو بھی اطلاع کردی۔ مقامی پولیس کے کچھ اہلکار گلیڈس کے گھر پہنچے اور وہاں موجود ہجوم کو منتشر کر کے حالات کو قابو کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بکری کے بچے کے معائنےکیلئے ماہرین سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کی رپورٹ کے بعد ہی اس کے بارے میں کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔
بشکریہ ڈیلی میل

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔