کہیں آپ بھی ایسے والدین تو نہیں؟

شائع 24 جولائ 2017 02:28pm
Daily mail Daily mail

ایک تحقیق کے مطابق دنیا میں تمام آٹھ سالہ بچوں کے تقریباً پانچویں حصے کے پاس اسمارٹ فون ہیں۔

آٹھ سے 15برس کے درمیاں بچوں کے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ 67فیصد بچوں کے پاس اسمارٹ فون ہے۔ یہ شرح آٹھ سالہ بچوں میں 19فیصد سے بڑھ کر 15سالہ بچوں تک 95فیصد ہوجاتی ہے۔

ہیلی فیکس پاکٹ منی سروے کے مطابق 82فیصد بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے فون کے اخراجات اٹھا تے ہیں۔

ان بچوں میں 45فیصد کا کہنا تھا کہ اگر وہ واقعی کچھ چاہتے ہیں تو وہ سالگرہ یا کرسمس کے تحفے کے طور پر مانگتے ہیں۔ جبکہ 19فیصد اپنے والدین سے چیز ملنے تک خوب ضد کر تے ہیں۔ صرف 28فیصد بچے اپنی جیب خرچ جمع کرتے ہیں اور تب تک کرتے ہیں جب تک وہ اُسے خریدنے کے قابل نہ ہوجائیں۔

لیکن جب معاملہ ان کے فون کا آتا ہے تو 40فیصد بچوں کا دعویٰ تھا کہ انہیں اس بات کی اجازت ہے کہ وہ جتنی ایپس چاہیں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ یہ  قیمت ان کے والدین کو چکانی پڑتی ہے۔

سروے میں 1200سے زائد بچوں اور600سے زائد والدین نے شرکت کی۔

Daily mailبشکریہ