آج کا دن کیسا رہے گا؟ 25 جولائی 2017
فائل فوٹوبرج حمل
عوامی اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ مشکل کاروباری و ملازمتی امور پر کام کرنے سے پہلے پروگرام بنا کر مناسب لوگوں کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔
برج ثور
دوست مددگار ثابت ہونگے گے۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ رشتہ دار یا دوست دخل اندازی کر سکتے ہیں۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔
برج جوزا
مشترکہ نوعیت کے کاروبار میںآپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ دوست احباب سے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں اپنی صحت جسمانی کا خیال رکھیں ۔
برج سرطان
وقت کی قدرکرنا سیکھیں کیوں کہ اگر آپ وقت کی پابندی نہ کریں گے تو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ آپ کی دلچسپی کاروبار کو وسعت دینے کی طرف بڑھے گی۔
برج اسد
مالی حالات بہتر کرنے کے لئے آسان طریقوں پر عمل کرنا اُلٹا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی۔
برج سنبلہ
دور دراز سے کوئی اہم خبر سن سکیں گے۔ کاروباری پوزیشن دوبارہ سے مستحکم ہو جائے گی دوست و احباب سے مل کر آپ نے سرے سے سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
برج میزان
فیشن اور شوبز پر توجہ مرکوز رہے گی۔ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ شریک حیات اور محبوب بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔ رومانس کے لےے حالات سازگار رہیں گے۔
برج عقرب
25 جولائی منگل۔ لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ آپ سنجیدہ ہیں اور بیکار باتوں میں ہر گز نہیں آئیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کا پروگرام بن سکتا ہے جو کہ منافع بخش ثابت ہو گا۔
برج قوس
بعض معاملات میں آپ کی منصوبہ بندی آپ کی کامیابی میں معاون ثابت ہوگی۔ بزرگوں کی صحت کا خیال رکھیں طالب علم اپنی تعلیمی کمی کو دور کر سکیں گے۔
برج جدی
کوئی ایسا حادثہ پیش آسکتا ہے جس سے آپ کو ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رومانوی اور قانونی امور خاص اہمیت کے حامل ہونگے۔
برج دلو
جذبات پر قابو رکھنے سے بہت سے مسائل حل ہو سکیں گے۔ کسی بھی قسم کے معاہدے یا کاغذات پر دستخط کرتے وقت محتاط رہیں تاکہ بعد کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
برج حوت
شراکتی کاروبار اور ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ محنت سے کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔