ہلدی میں موجود بچوں کے کینسر کا علاج
فائل فوٹوہلدی اپنےاندر موجود صحت کیلئے بے پناہ فوائد کے سبب قدیم دور سے ہی اہمیت کی حامل رہی ہے۔
مصالحاجات کی ملکہ کے طور پر پہچان رکھنے والی ہلدی کم و بیش ہر ہی چیز کیلئے استعمال کی جاتی ہے، سردی یا کھانسی سے لے کر زخم یا جِلد ے انفیکشن تک۔
متعدد تحقیقوں نے بتایا کہ ہلدی میں معالج خصوصیات موجود ہوتی ہیں(قوتِ مدافعت کی بہتری سے لے کر انسداد سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ ہونے تک)جس کا سبب اس مصالحے میں موجود ایک مرکب ہے جس کا نام کرکمن ہے۔
حال میں امریکا میں سائنس دانوں نے ہلدی کے قد کو مزید بڑھا یااورکرکمن کی معالج خصوصیات کو یہ کہتےہوئے ثبت کیا کہ یہ بچوں میں کینسر کا علاج کر سکتا ہے۔
نیمورچلڈرنز ہاسپٹل اور یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا کے محققین نےدریافت کیا کہ کرکمن کے باریک ذرات نیورو بلاسٹوما ٹیومر سیلز کو نشانہ بنا کر انوکھا علاج پیش کرتے ہیں۔
نیوروبلاسٹوما پانچ سال سے چھوٹے بچوں میں سب سے عام کینسر ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ کرکمن میں انسداد کینسر کی کافی قابلیت ہوتی ہے لیکن اس کی تحلیل ہونے کی کم صلاحیت اور استحکام کی کمی نے اس کا علاج کے طور پر استعمال محدود کردیا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں پُر امید ہیں کہ باریک ذرات مریضوں کے علاج اور تھیراپی کے بعد کے اثرات کم کرنے کیلئے استعمال کیے جاسکیں گے۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔