آج کا دن کیسا رہے گا؟ 2 اگست 2017

شائع 02 اگست 2017 04:32am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Arise)

آج آپ صبح سے ہی اپنی مشکلات کو حل کرنے اور اپنے مقاصد کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے مواقع سامنے آسکیں گے۔اس کے علاوہ آج آپ مسائل کو حل کرنے اور اپنے امور کو نمٹانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

ثور(Taurus)

آج آپ کو بہت سے معاملات ایک ساتھ نمٹانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے بلکہ اس کے برعکس اپنے معاملات کو ایک ایک کرکے عملی شکل دینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنی پیار بھری زندگی اور شریک حیات کے معاملے میں کچھ خاص کوششیں کرنا ہوں گی۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کو کسی فنکارانہ منصوبے پر عمل پیرا ہونے اور دوسروں سے داد وصول کرنے کا موقع بھی میسر آسکتا ہے۔ تاہم اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ اس موقع پر جذباتیت سے کام لینا فائدہ مند نہ ہوگا۔ آج آپ کو مالی شعبے میں کسی دوست کی مدد حاصل ہوگی۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے لئے اپنی بات کو واضح انداز میں کسی سے شیئر کرنا بے حد مشکل اور دشوار ہوگا جس کی وجہ آپ کی زبان دانی کی صلاحیت کا مناسب انداز میں متحرک نہ ہے۔ آج آپکی سماجی زندگی، دوسروں سے تعلق اور خاص کر آپ کے جذباتی رشتے متاثر ہوسکتے ہیں۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن بتاتی ہے کہ آج آپ کی فنکارانہ صلاحیتیں عروج پر ہوں گی جس کی بناء پر آپ گھریلو ذمہ داریوں کی ادائیگی کرنے اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں یکساں طور پر کامیاب ہوسکتے ہیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں اور آئیڈیاز آپ کو بے حد پُرجوش بنا سکتے ہیں اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ اگر آپ اس کو صحیح طریقے سے استعمال کریں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ تاہم اس کے بارے میں آپ کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیئے۔

میزان (Libra)

آج آپ اپنی لاتعلقی کی وجہ سے نہ تو کسی سے بات کرنا چاہیں گے اور نہ ہی کسی بھی شخص کی جانب دیکھنا پسند کریں گے اسی وجہ سے آج آپ محتاط رہ کر اپنا وقت گزارنے کی کوشش کریں اور خود کو تنہائی کا شکار بنائیں۔ بلکہ خود کو سماجی میل جول کا عادی بنائیں۔

عقرب (Scorpio)

آپ کے ستاروں کی پوزیشن یہ کہتی ہے کہ آج آپ کے پاس اپنی زندگی میں انتہائی اہم تبدیلیاں لانے کے مواقع میسر آسکیں گے جن کی وجہ سے آپ کو اطمینان اور سکون حاصل ہوگا۔ آج آپ اپنی وجدانی صلاحیتوں پر بھی بھروسہ کر سکتے ہیں۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کی عملی صلاحیتوں کے بجائے تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتیں عروج پر ہوں گی جن کو بنیاد بنا کر آپ صرف دوسروں کو متاثر ہی نہیں کرسکتے بلکہ اپنی صلاحیتوں کا معترف بھی بناسکتے ہیں۔ آج آپ کسی کو اپنی بات سمجھانے میں دشواری کا سامنا کرسکتے ہیں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح اور ہلہ گلہ کے بجائے اپنی بیزاری اور بلاوجہ کے اشتعال کی کیفیات پر قابو پانے کی کوشش کریں کیونکہ آج کا دن آپ کے لئے کامیابی کا مظہر ثابت ہوسکتا ہے خاص کر آپ کے فنکارانہ منصوبوں کی تکمیل میں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے حالات اور واقعات میں بہت زیادہ جوش اور تیزی نظر آسکے گی اس کے علاوہ اپنے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بہتر استعمال یقینی بنانے کی کوشش کریں۔ آج آپ کے ساتھ کام کرنے والے احباب آپ کی دل جوئی کرنے میں مصروف ہوسکتے ہیں۔

حوت (Pisces)

آج آپ کے ستارے اس بات کا امکان ظاہر کررہے ہیں کہ آج آپ میں جوشیلا پن پیدا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ اپنی معمول کی زندگی میں تبدیلیاں مرتب کر سکتے ہیں اور کچھ نئی سرگرمیوں کا آغاز بھی کر سکتے ہیں۔ گھریلو معاملات کو سلجھانے کے لئے آج کا دن بہترین ثابت ہوگا۔