دوران پرواز غصہ دلانے والی 8 حرکتیں

شائع 02 اگست 2017 05:05am
-Metro.co.uk -Metro.co.uk

دنیا میں آپ کا پالا بھانت بھانت کے لوگوں سے پڑتا ہے، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ملتے ہیں جن کی حرکتیں آپ کو عاجز کر دیتی ہیں جبکہ ان سے چھٹکارا پانے کا کوئی راستہ بھی نہیں ہوتا اور آپ کو اس شخص کے ساتھ مجبوراً وقت گزارنا پڑتا ہے۔ عموماً ایسا سفر کے دوران ہوتا ہے۔

اگر بس یا ٹرین میں ایسا کوئی مسافر ٹکرا جائے تو بہت زیادہ تنگ ہونے ہر آپ بیچ میں اُتر سکتے ہیں، لیکن ہوائی جہاز میں ایسا ہوتو؟

کچھ لوگ ہوائی جہاز میں ایسی حرکتیں کرتے ہوئے پائے گئے ہیں جو نہ صرف مسافروں بلکہ ہوائی جہاز کے عملے کیلئے بھی سردرد ثابت ہوتی ہیں۔

دوہزار افراد پر کئے گئے ایک سروے کے دوران پایا گیا کہ دوران پرواز 11 فیصد لوگوں کا پالا خود غرض افراد سے پڑتا ہے جو صرف اپنے آرام کے بارے میں سوچتے ہیں۔

78 فیصد مسافروں کا کہنا تھا جب بچے ان کی سیٹ کو پیچھے سے لاتیں مارتے ہیں اور بے قابو ہوکر رونا شروع کر دیتے ہیں تو انہیں بہت زیادہ کوفت محسوس ہوتی ہے۔

54 فیصد مسافروں نے کہا کہ جو لوگ سیٹ پر موجود بازو ٹکانے والی جگہ کو گندا کر دیتے ہیں انہیں وہ پسند نہیں۔

65 فیصد افراد کے مطابق اپنی سیٹ کو پیچھے والے مسافر کی طرف جھکانے والکے افراد انہیں بالکل پسند نہیں۔

32 فیصد مسافروں کو سیٹ بیلٹ سائن بند ہونے کے فوراً بعد اٹھنے والے افراد سے کوفت محسوس ہوتی ہے۔

42 فیصد مسافر سیٹ کے پیچھے موجود ٹرے کو بار بار کھولنے اور بند کرنے سے پریشان ہوتے نظر آئے۔

جبکہ 21 فیصد مسافروں کا کہن اتھا کہ انہیں جوتے اور موزے اتار کر بیٹھنے والے مسافر پسند نہیں۔

چار فیصد افراد نے کہا کہ انہیں بچا ہوا کھانا مانگنے والے مسافر عجیب لگتے ہیں۔

بشکریہ MSN.COM