پیدائشی طور پر حاملہ انوکھا نومولود بچہّ
-HTبھارتی شہر ممبئی کے علاقے تھانے میں ایک بہت ہی عجیب اور انوکھا میڈیکل کیس سامنے آیا۔ جس میں ایک نومولود بچہ حاملہ پایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون کی ڈیلیوری کے بعد ڈاکٹرز نے جب بچے کا میڈیکل اسکین کیا تو پایا کہ بچے کے پیٹ میں ایک اور بچہ موجود ہے جس کا دماغ، ہاتھ اور پاؤں بھی ہیں۔ جو اپنے ہی بھائی کے خون سے اپنی غذا حاصل کر رہا ہے۔
میڈیکل زبان میں اس کنڈیشن کو 'فیٹس ان فیٹو' کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز نے بچے کو فوراً ممبئی کے ایک بڑے ہسپتا منتقل کرنے کا مشورہ دیا، جہاں اسپیشلسٹ کی ٹیم نے آپریشن کرکے بچے کے پیٹ میں موجود دوسرے پیراسائٹ کو الگ کیا اور بچے کی جان بچائی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک ایسے صرف 100 سے 200 کیسز ہی سامنے آئے ہیں، جن میں بچوں کا بچنا مشکل ہوتا ہے۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔