چھ مفروضے جنہیں سائنس نے غلط ثابت کر دیا

شائع 03 اگست 2017 03:04pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہم بچپن سے کئی مفروضوں کو صحیح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے سچ سمجھتے رہتے ہیں۔

تاہم وقت کے ساتھ ساتھ سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے کئی مفروضوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ ہم آپ کو یہاں ایسے ہی چھ غلط مفروضوں کے بارے میں بتائیں گے۔

صابن بیکٹریا مار دیتا ہے۔

صابن بیکٹریا کو ختم نہیں کرتے بلکہ ان کی نشونما روکتے ہیں۔ جب آپ صابن سے ہاتھ دھوتے ہیں تو ان پر لگی چکنائی صاف ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مزید بیکٹریا پیدا نہیں ہوتے۔

اگر آپ ببل گم کا ایک ٹکڑا نگلتے ہیں، تو یہ آپ کے پیٹ میں 7 سال تک رہیں گی

یہ مفروضہ بھی عام رہا ہے کہ ببل گم نگلنے پر وہ پیٹ میں 7 سال تک رہتی ہے۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں۔

موت کے بعد بال اور ناخن بڑھتے ہیں

جب انسان مرجاتا ہے تو اس کی جلد خشک ہو کر سکڑنے لگتی ہے اور ہمیں انسانی بال اور ناخن بڑھتے محسوس ہوتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں اسے نظروں کا دھوکا قرار دیا جا سکتا ہے۔

بار بار گنجا ہونے سے بال گھنے ہوتے ہیں

اکثر لوگ اپنے بال گھنے کرنے کیلئے کئی بار گنجا ہوتے ہیں۔ لیکن سائنس کہتی ہے کہ جب ہم بال کے بیرونی حصے بار بار کاٹتے ہیں تو بال کی ساخت خراب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بال موٹے اور گھنے محسوس ہوتے ہیں۔

چمگادڑ کا اندھا ہونا

چمگادڑ ایکو لوکیشن کے ذریعے ہوا میں پرواز کرتے ہیں لیکن رات میں ان کا ایک منفرد نائٹ وژن ہوتا ہے اور وہ 400 فیٹ تک کوئی بھی چیز دیکھ سکتے ہیں۔

اینٹی بائیوٹکس وائرس کو ماردیتے ہیں

اینٹی بائیوٹکس صرف بیکٹریا سے نمٹنا جانتے ہیں۔ یہ ان کی نشونما روکتے ہیں نا کہ وائرس کو مارنے کا کام کرتے ہیں۔

Bright Sideبشکریہ