حساس دانتوں کے مسئلے کا مؤثر حل تلاش کرلیا گیا
فائل فوٹوکیا آپ اکثر حساس دانتوں سے متاثر ہوتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کیلئے ہے ایک اچھی خبر۔
محققین کی ایک ٹیم نے سبزچائے کے ایکسٹریکٹ سے ایک نیا فارمولا بنایاہےجو دانتوں کے حساس ہونے کے مسئلے کے ساتھ ساتھ کیویٹیز سے بھی بچا سکتا ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ گرین ٹی کے ایکسٹریکٹ ایپیگیلو کیچن 3 گیلٹ (ای جی سی جی) دانت کے جھڑن، برش کی کھرچن اور بائیو فلم کے بننے سے روکتا ہے۔
جب دانتوں کی حفاظتی سطحیں ہٹ جاتی ہیں تو ڈینٹن نامی ٹشو سامنے آجاتا ہے۔
یہ ٹشوز جو مائیکرواسکوپک کھوکھلی نلیاں رکھتے ہیں، جب کُھل جاتے ہیں تو ٹھنڈے اور گرم لیکوئڈ اور کھانے ، دانتوں کے سرے پر موجود نرو سے لگ کر تکلیف کا سبب بنتے ہیں۔
غیر محفوظ ڈینٹن کیویٹی بننے کا خطرہ بھی ہوتے ہیں۔
چین کی وُوہان یونیورسٹی کے چوئی ہوانگ اور ان کے ساتھی دانتوں کی حساسیت اور بیکٹریا کو شکست ایک ہی وقت میں چاہتے تھے۔
انہوں نے نینو ہائیڈروکسیاپیٹائٹ اور ای جی سی جی لیے، جو اسٹریپٹوکوکس میوٹنس سے لڑتے ہیں، جو بائیو فلم بناتے ہیں جس کے سبب کیویٹیز پیدا ہوتی ہیں۔
یہ اجزاء سیلیکا کے ذرات کے ساتھ ملائے گئے ،جو تیزاب کے مقابلہ کر سکتے ہیں۔
محققین نے مشروب کا عقل داڑپر تجربہ کیا اور دیکھا کہ فارمولا ڈینٹن ٹیوبز سے جاکر لگ گیا۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔