امریکا: پول سے مگر مچھ برآمد
فائل فوٹونیو جرسی کے ایک موٹیل کے سوئمنگ پول میں مگر مچھ پایا گیا ہے۔
منگل کی صبح ایٹلانٹک سٹی میں بے ویو اِن اینڈ سوئٹس میں تین فٹ لمبا مگر مچھ پایا گیا۔
حکام کا کہناہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ مگرمچھ آیا کہاں سے آیا، پول میں کیسے گیا یا وہ وہاں کب سے تھا۔
اینیمل کنٹرول ورکرز نے مگرمچھ کو بحفاظت پول سے نکالا اور نامعلوم جگہ پر لےجایا گیا۔
AP بشکریہ
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔