خواتین کے لئے دنیا کے 13 غیر محفوظ ترین ممالک
دنیا نے اتنی ترقی تو کرلی ہے لیکن آج بھی کئی ایسے ممالک ہیں جہاں کسی نہ کسی طرح جہالت کا عنصر باقی ہے۔ آج ہم آپ کو ان ممالک کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جہاں خواتین اور ان کی عزت کسی بھی صورت محفوظ نہیں ہے۔
ترکی
ترکی دنیا کا وہ ملک ہے جہاں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ ترکی میں سیاح خواتین کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔ آئی ڈبلیو ٹی سی کے سروے کے مطابق ترکی کا ماحول کسی بھی خاتون کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔
دی رشین فیڈریشن
روس بھی اس لسٹ میں شامل ہے جہاں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں یہاں کرائم ریٹ بہت زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی اور تشدد کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔
وینیزویلا
گرتی ہوئی معیشت، کرائم ریٹ اور پر تشدد واقعات میں اضافہ اور سیاسی صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث وینیزویلا بھی خواتین کے لئے خاصا غیر محفوظ ہے۔ یہاں پروفیشنل خواتین بھی صرف گھر گرہستی میں ہی محصور زندگی گزارتی ہیں۔
مصر
مصر میں سال 2017 کے دوران دہشتگردی، ریپ، اغواء اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اسے بھی خواتین کے لئے غیر محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
بھارت
بھارت میں زیادتی، دہشتگردی اور چائلڈ ایبیوس کے واقعات اکثر سننے کو ملتے رہتے ہیں یہاں بھی خواتین کے غیر محفوظ ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مشہور خواتین شخصیات بھی یہاں محفوظ نہیں ہیں۔
میکسیکو
میکسیکو کے لیگل سسٹم میں عورتوں کے اوپر ہونے والے گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کا کوئی خاص قانون نہیں ہے۔ یہاں بہت کم تعداد میں خواتین اپنے ساتھ ہوئی زیادتیوں کے خلاف کھڑی ہوتی ہیں اس وجہ سے یہ ملک بھی خواتین کیلئے بالکل بھی محفوظ نہیں۔
سعودی عرب
سعودی عرب کو اس فہرست میں اسلئے شامل کیا گیا ہے کیونکہ یہاں ہر سال لاکھوں خواتین بھی حج کیلئے جاتی ہیں اور کئی خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ حیران کن طور پر وہاں دہشتگردی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب بھی خواتین کے لئے غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے۔
کینیا
حالانکہ جب کینیا کا سنتے ہیں تو سیاحوں کو وہاں کی وائلڈ لائف یاد آجاتی ہے لیکن یہاں کے لوگ بھی دہشتگردی، جنسی زیادتی اور گرنیڈ کے حملوں کا شکار رہتے ہیں اس وجہ سے کینیا بھی خواتین کیلئے غیر محفوظ ہے۔
کولمبیا
حالیہ سروے میں کولمبیا کو بھی کئی معاملات میں خواتین کے لئے غیر محفوظ پایا گیا ہے۔ یہاں تیزاب گردی کے واقعات اکثر و بیشتر سامنے آتے رہتے ہیں۔
برازیل
ایک رپورٹ کے مطابق برازیل میں ہر 15 سیکنڈ میں خواتین کو حوس کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ہر 2 گھنٹے بعد ایک خاتون کو موت کے گھاٹ اتاردیا جاتا ہے اس وجہ سے برازیل بھی خواتیں کے لئے کسی صورت محفوظ ملک نہیں۔
افغانستان
افغانی خواتین میں 87 فیصد خواتین ایسی ہیں جو بالکل بھی پڑھی لکھی نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کی خواتین اور بھی ایسی بہت سی پابندیاں عائد ہیں جن کی وجہ سے یہ ملک بھی خواتین پر کے لئے خاصا غیر محفوظ ہے۔
صومالیہ
صومالیہ ایک افریقی ملک ہے یہاں قانون پر عمل درآمد کرانا انتہائی مشکل کام ہے یہاں کی خواتین 4 سے لے کر 11 سال کی عمر میں بہت سے مسائل کا سامنا کرتی ہیں اس وجہ سے یہ ملک بھی کسی صورت خواتین کے لئے محفوظ نہیں۔
پاکستان
پاکستان میں بھی دیہی علاقوں میں ابھی تک خواتین کی عزت اس طرح محفوظ نہیں جس طرح ہونی چاہیئے۔ پاکستانی خواتین کو بھی تیزاب گردی، مشقت اور چائلڈ میرجز جیسی مشکلات کا سامنا ہے یہاں غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔
Thanks to wittyfeed





























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔