ہیرے جڑا فون کون خریدے گا؟

شائع 14 ستمبر 2017 02:32pm
Daily mail بشکریہ Daily mail بشکریہ

رواں ہفتے آئی فون کی دسویں سالگرہ پر آئی فون ٹین کی رُونمائی کی گئی جس کی قیمت (ایک ہزار ڈالرز)سن کر لوگ حیران رہ گئے۔

لیکن ایک نئے فون کا لگژری ورژن جاری کیا گیا ہے جس کے مقابلے میں نئے آئی فون کی قیمت بھی انتہائی کم محسوس ہونے لگی ہے۔

ڈیزائنرز نے لَکس آئی فون ٹین اِنگوٹ بنایا ہے جس میں 250گرام ٹھوس سونا استعمال ہوا ہے لیکن اس کی قیمت 69995ڈالرز (تقریباً 73لاکھ76ہزار پاکستانی روپے)رکھی گئی ہے۔

ڈیزائنرز کی جانب سے بنائی گئی دیگر پُر تعیش اشیاء میں ہیرے جڑے ہوئے ایئر پوڈز اورکتے کا  ایک سونے کاپٹا ہے۔

لاس اینجلس کی مقامی ڈیزائن فرم برِک  نے گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے ایپل کے ایونٹ کے بعد یہ نئی پُر تعیش اشیاء جاری کی ہیں۔

آئی فون ٹین کے متعدد پُر تعیش ورژن ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ جن میں دو اِنگوٹ اور دیگر ہیرے جڑے ڈیزائن ہیں۔

Daily mail بشکریہ