کیا آپ دُم والا تکیہ خریدیں گے؟
فائل فوٹوکیا آپ بھی بِلی پالنا چاہتے ہیں لیکن آپ کا طرزِ زندگی آپ کو اس چیز کی اجازت نہیں دیتا۔
یا تو شاید آپ ہمیشہ گھر سے باہر رہتے ہوں۔ یا شاید جس کے ساتھ آپ رہائش شیئر کرتے ہوں وہ اس چیز کی اجازت نہیں دیتا ہو۔یا شاید آپ کے حالات ایسے ہوں جو آپ کو پالتو جانوررکھنے نہ دیتے ہوں۔
تو ایسے میں قوبو کو اپنے گھر لےآئیں۔ قوبو ایک بالوں والا تکیہ ہے جس روبوٹک دُم ہے۔
جی ہاں یہ واقعی عجیب ہوگا جب کوئی آپ ، کسی کی جانب تکیہ پھینکیں گے اور یہ تکیہ دُم ہلائے گا۔
لیکن یہ کسی پالتو جانور کو پالنے کا بہترین متبادل ہوسکتا ہے۔
مزید یہ کہ یہ نہ تو کھانے مانگے گا اور نہ دیواروں کو خراش مارے گا۔
قوبو(فرنچ زبان میں دُم اور روبوٹ کے الفاظ کا مجموعہ)یوکائی انجنیئرنگ کو کی تخلیق ہے اور اگلے برس تک خریدنے کیلئے دستیاب ہوگی۔ تاہم اس کی قیمت کے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
Metro.co.uk بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔