پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکرنےوالے بھارتی نیٹ ورکس بے نقاب

شائع 17 دسمبر 2019 02:24pm

 بیانئے کی جنگ میں بھارت کا ڈس انفارمیشن نیٹ ورک پکڑا گیا۔۔یورپی یونین نے پاکستان کے خلاف بھارتی نیٹ ورکس بے نقاب کردیے۔ای یو ڈس انفو لیب نے 250 سے زائد تنظیموں کا پول کھول دیا۔ان تنظیموں کے تانے بانے بھارتی کاروباری ادارے سری واستو گروپ سے ملتے ہیں۔

 پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے  والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب کردیا گیا۔ یورپی یونین میں فیک نیوز پر کام کرنے

 والے ادارے 'ای یو ڈس انفو لیب' نے  بھارت کا پردہ چاک کر دیا۔

 جعلی اخبارات اور نیوز سائٹس کو  بطور پلیٹ فارم  پاکستان کےخلاف  استعمال کیا گیا۔

 رپورٹ میں 250سے زائد تنظیموں  کا کچا چٹھا کھول دیا گیا۔ فیک ویب سائٹس میں سب سے زیادہ  معروف ٹائمز آف جینیوا نے  پاکستان مخالف مظاہرے کروائے۔

 رپورٹ نے  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے  سالانہ اجلاس کے دوران پاکستان مخالف مہم  کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا۔

 جعلی نیٹ ورک کو چلانے والا  بھارت کا سر واستو گروپ ہے۔