قازقستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ،14 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2019 10:35am
فائل فوٹو

نور سلطان:قازقستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں 14افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا، طیارہ الماتی ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا،گرنے والے طیارے میں 100 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے فوراً بعد ایمرجنسی سروس کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ،طیارے میں زندہ بچ جانے والوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 14 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

طیارہ قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی سے ملک کے دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا، الماتی ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں 95 مسافر اور 5عملے کے ارکان سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے بعد مطلوبہ بلندی حاصل نہ کر سکا اور ایک کنکریٹ بیرئیر سے ٹکراتے ہوئے ایک 2منزلہ مکان پر گر گیا، طیارے میں آگ نہیں لگی، جس کی وجہ سے اموات زیادہ نہ ہونے کا امکان ہے۔