وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ
فائل فوٹواسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے،جہاں وہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ، امریکی ہم منصب مائیک پومپیو، قومی سلامتی کے مشیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دورہ امریکا کے دوران پہلے واشنگٹن اور پھر نیو یارک جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی نیویارک میں سیکریٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرخارجہ کی واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو، مشیر قومی سلامتی رابرٹ او برائن اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
وزیر خارجہ تھنک ٹینک اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،ان ملاقاتوں میں 5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔