وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کا معاملہ، فریقین کو نوٹس جاری
وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج پراسلام آباد ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونین کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس لبنیٰ سلیم پرویزنے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔عدالت نے معاونین خصوصی کو فوری طور پر کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ 3 فروری کو کیس کی سماعت کریں گے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ معاونین کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کے اختیارات دیے گئے۔ انہیں یہ اسٹیٹس نہیں دیا جاسکتا، جبکہ یہ کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو کام سے روکنے کی استدعا کی تھی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔