سلامتی کونسل نےبھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے پر زور دیا،دفترخارجہ
فائل فوٹواسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بار پھر متنازعہ تسلیم کرتے ہوئے بھارت سے کرفیو اٹھانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنے پر زوردیا ۔
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایاکہ ایک گھنٹے بحث میں تمام 15 اراکین نے حصہ لیا اور5 اگست کے بھارتی اقدامات کو تناؤ میں اضافہ کی وجہ قراردیا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی فہرست میں ہے۔
خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان امریکا،طالبان مذاکرات اور مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے وزیرخارجہ ایران اورسعودی عرب کے بعد اب امریکا کا دورے پر ہیں۔
ترجمان عائشہ فاروقی نے بتایاکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ امریکا کے دوران ملاقاتوں میں مقبوضہ کمشیر ، بھارتی جارحیت اور انسانیت سوز مظالم سے آگاہ کیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔