سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیرمقدم کرتے ہیں،وزیراعظم

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2020 11:42am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر پربحث کا خیرمقدم کرتے ہیں،عالمی سطح پرتسلیم شدہ تنازعہ سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں کشمیرکی صورتحال زیربحث آنےکاخیرمقدم کرتےہیں،سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور سنگین حالات کی عکاسی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع معاملہ ہے اور مقبوضہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک اخلاقی، سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔