فیصل واوڈا پر ٹاک شو میں شرکت کےلئےدو ہفتوں کی پابندی عائد
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویےپروضاحت طلب کرلی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کےلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
واضح رہے فیصل واڈا نے صحافی کاشف عباسی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بوٹ میز پر رکھ دیاتھا۔ جس کے بعد ن لیگی اور پی پی رہنماسے تلخ کلامی ہوئی اور دونوں رہنما شو چھوڑ کر چلے گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی۔وزیراعظم نے فیصل واڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 16, 2020














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔