حکومت کی بی این پی مینگل کو مطالبات کے حل کے لئے تمام تر تعاون کی یقین دہانی

شائع 16 جنوری 2020 03:10pm

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اتحادیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔حکومتی وفد نے بی این پی مینگل کو مطالبات کے حل کے لئے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کروادی جبکہ لا پتہ افراد سمیت صوبہ بلوچستان سے جڑے تمام مسائل کے حل کےلئے موثرکردارادا کرنے کا بھی یقین دلایا۔

حکومتی کمیٹی نے  بی این پی مینگل کےوفد سے ملاقات کی۔حکومتی کمیٹی میں جہانگیر ترین، وزیردفاع پرویزخٹک، وزیرقانون فروغ نسیم اورسینیٹراعظم سواتی شامل تھے جبکہ بی این پی مینگل کی جانب سے سینیٹرجہانزیب جمالدینی وفد کی قیادت کی ۔

حکومتی وفد کی جانب سے بی این پی مینگل کومطالبات کے حل کےلئے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کروا دی گئی جبکہ حکومتی وفد نے لا پتہ افراد سمیت صوبہ بلوچستان سے جڑے تمام مسائل کےحل کےلئے مؤثر کردار ادا کرنے کا عزم دہرایا ۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جی ڈی اے سے بھی ملاقات کی ۔ حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز ق لیگ اوربلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دورکرنی کی یقین دہانی کرائی تھی ۔