وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات
فائل فوٹووزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے درمیان ملاقات ہوئی۔وزیراعلی نے گزشتہ روز ق لیگ کے ساتھ ملاقات پر بھی وزیراعظم کوآگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ نے صوبے کے اموراورگزشتہ روز مسلم لیگ ق کے وفد سے ہونےوالی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے سردارعثمان بزدارسے ق لیگ کے تحفظات پر مشاورت بھی کی۔
اس موقع پرپنجاب کے سیاسی اورانتظامی امورپرمشاورت کی گئی اورپنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔