الیکشن کمیشن نے مزید71ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2020 10:59am
فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے مزید 71 معطل ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی ، الیکشن کمیشن نے معطل ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل ارکان کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ارکان کی ممبرشپ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی  ہے،سینیٹ کے 4اور قومی اسمبلی کے 14ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے 30،کے پی کے 10،سندھ اسمبلی کے 9 اور بلوچستان اسمبلی کے 4 ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے ۔

گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 151 اراکین پارلیمنٹرین اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو آگاہ کردیا ہے۔