چینی کی قیمتیں بڑھنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایکشن لے لیا
فائل فوٹولاہور:چینی کی قیمتیں بڑھنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایکشن لے لیا،کہاکہ قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے ہر آپشن استعمال کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی،عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ صوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ روکنے کے لیے ہر آپشن استعمال کیا جائے، محکمہ خوراک،صنعت اورزراعت مربوط کوآرڈینیشن کے تحت چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدامات اٹھائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہا کہ کسی کی پرواہ نہیں، صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر اقدام کیا جائے گا،پنجاب میں چینی کی کوئی قلت نہیں، طلب سے زائد ذخائر موجود ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔