پاکستان اورایف اےٹی ایف کےدرمیان بیجنگ میں مذاکرات جاری
فائل فوٹوبیجنگ:پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذاکرات جاری ہیں،ایف اے ٹی ایف حکام کو گذشتہ ساڑھے 4ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر پاکستان کی جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا،وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نےمنی لانڈرنگ روکنے کے لیے اٹھائے گے ٹھوس اقدامات پر ایف اے ٹی ایف کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ذائع کے مطابق حکام کو بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن میں 451 فیصد اضافہ ہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیرر فنانسنگ کی حوالے سے گرفتاریوں کی شرح 677 فیصد اور کیسز میں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں 31 کروڑ 42 لاکھ کی برآمدگی ہوئی۔ دسمبر 2019ء تک ٹیرر فنانسنگ کے 827 کیس رجسٹرڈ ہوئے۔
پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کا کل آخری روز ہے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔