پی آئی سی حملہ کیس:حسان نیازی سمیت دیگر 10وکلا ءکی ضمانت کی توثیق
فائل فوٹولاہور :انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت دیگر 10وکلا ءکی ضمانت کی توثیق کردی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے افراد کی شناخت پریڈ مکمل ہوچکی ہے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 10افراد کی شناخت پریڈ ہوچکی ہے،ملک حسیب، سکندر صدیق اور محمد اعظم وغیرہ کی شناخت پریڈ مکمل نہیں ہوئی، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا ضروری ہے، تین لوگ رہتے ہیں جن کے ٹیسٹ ابھی نہیں ہوئے۔
عدالت نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہ کروانے والے 3وکلا ءکی عبوری ضمانت میں 27جنوری تک توسیع کردی جبکہ حسان نیازی سمیت دیگر 10ملزمان وکلاء کی ضمانت 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔