'عمران صاحب ایک بڑا سا یوٹرن اور لیں، اور پتلی گلی سے نکل لیں'

شائع 22 جنوری 2020 07:10pm
فائل فوٹو

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کا ٹرک دیکھ کر انہیں مشرف کا دور یاد آ گیا۔آج بھی مشرف کے چاہنے والوں نے عوام کو واپس مشرف کے دور میں لا کھڑا کیا ہے جب لوگ پیسے لیکر آٹے اور چینی کے ٹرک کے پیچھے بھاگتے تھے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ  اس حکومت نے گورننس، مہنگائی اور احتساب پر بھی یو ٹرن لے لیا ہے۔ تو عمران صاحب ایک بڑا سا یوٹرن اور لیں، اور پتلی گلی سے نکل لیں۔