وفاقی حکومت کی گوجرانوالہ سے لاہور تک شٹل ٹرین چلانے کی منظوری
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی حکومت نے گوجرانوالہ سے لاہور تک شٹل ٹرین چلانے کی منظوری دے دی،ا سپیشل ٹریک اور دیگر تعمیراتی کام شروع کردیا گیا۔
گوجرانوالہ سے لاہور تک شٹل ٹرین چلانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہے،شٹل ٹرین کے لیے اسپیشل ٹریک بچھانے کے ساتھ ساتھ پرانی لائنوں کی مرمت بھی شروع کردی گئی ہے۔
ریلوے حکام کی جانب سے کام رواں ماہ میں مکمل ہونے کی خوشخبری بھی سنا دی ہے۔
گوجرانوالہ سے روزانہ ہزاروں طالب علم،تاجراور ملازمت پیشہ افراد لاہور کی طرف سفر کرتے ہیں ،جنہیں رش کے باعث ٹرینوں میں کھڑے ہوکر سفر کرنا پڑتا ہے، جو اب اس سروس کے جلد آغاز پر بہت خوش ہیں ۔
اس سروس کے انعقاد سے گوجرانوالہ اور لاہور کے راستے میں آنے والے دیگر اسٹیشنز کے مسافر بھی مستفید ہوسکیں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔