افغان صدرکی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے افغان صدراشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھاکہ افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیئے۔
افغان صدراشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا داعی ہے،افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئےملکرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے، آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے،کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالادستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔
پاکستان خود مختار ریاست ہے۔آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے۔ کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالادستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں، کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں۔کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔