اسٹیٹ بینک کا دو ماہ کےلئے شرح سود 13.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
فائل فوٹواسٹیٹ بینک نے دو ماہ کےلئے شرح سود13.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کہتے ہیں کہ مہنگائی کے پیش نظر شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نےکراچی میں پریس کرنفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھی۔
رضا باقر نے مہنگائی کی شرح 12فیصد، معاشی ترقی اور زرعی پیداوار کم رہنے کا خدشہ ظاہر کیا۔
رضا باقر نے برآمدی شعبے کےلئے قرضوں کی فراہمی میں دو سو ارب روپے اضافے کا اعلان کیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اطمینان بخش ہیں۔
ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھا زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ٹریژری بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔