طور خم سرحد کے قریب افغانستان سے مارٹر گولہ فائر
فائل فوٹوپشاور:پاک افغان طورخم سرحد کے قریب افغانستان سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس کے بعد بارڈر کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔
بارڈر سیکیورٹی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ بارڈر پر ایکسپورٹ ٹرمینل کے قریب گر کر پھٹ گیا تاہم واقعے کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر طورخم سرحد کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ،بارڈر بند ہونے سے ہر قسم کی آمدورفت معطل ہو گئی۔
بارڈر بندش سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغانستان میں برسرِ پیکار اتحادی افواج کے لیے سپلائی بھی عارضی طور معطل ہے، یہ واقع ایسے وقت میں پیش آیا جہاں آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ضلع خیبر باڑہ کا دورہ کریں گےاور جلسے عام سے خطاب بھی کریں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔