کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ہفتے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

اپ ڈیٹ 10 فروری 2020 05:16am
فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ہفتے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے، فلنگ اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

سی این جی ملی خدا خدا کر کے،گزشتہ اتوار کی رات 7بجے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 7بجے کھول دیئے گئے،ایک ہفتے بعد فلنگ اسٹیشنز کھلے توصبح سویرے سے ہی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

صارفین کا کہنا تھا گیس نہ ملنے کے سبب دیہاڑی ختم ہوگئی، گھر کا چولہا بند ہوگیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق،سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج ہی رات 7بجے بند کردیئے جائیں گے۔