حافظ محمد سعید کیخلاف دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

اپ ڈیٹ 13 فروری 2020 03:28am

انسداد دہشتگردی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کے خلاف دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشتگردی کی خصو صی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کے خلاف دو کیسز میں محفوظ فیصلہ سنایا۔

حافظ سعید اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 30 اور 32 میں ٹرائل مکمل کیا گیا۔ حافظ محمد سعید کےخلاف سی ٹی ڈی نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج  کیا تھا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالروف وٹو نے ٹرائل مکمل کرایا۔ دونوں کیسز میں حافظ سعید کے خلاف کل 23 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔

حافظ سعید کو گزشتہ سال گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔