'معیشت کوتباہی کے دہانے پرپہنچانے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے'
فائل فوٹوپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردری نے کہا ہے کہ معیشت کا پہیہ جام ہے۔معیشت کوتباہی کے دہانے پرپہنچانے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے، انہیں جانا ہوگا۔نئے انتخابات ملک کےلئے ناگزیر ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی حکومت پرسخت تنقیدکی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت حقیقت پربات نہیں کرتی۔حقیقت بیان کرنے پرگالی گلوچ شروع کردیتی ہے۔ یہ حکومت تنقید برداشت نہیں کرسکتی اورجواب دیتے ہیں تم آصف علی زرداری کے بیٹے ہو۔
بلاول بھٹونے کہاکہ مہنگائی اورمعاشی قتل پرعوام پریشان ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کوتسلیم نہیں کرتے ، موجودہ حکومت نالائق اورنااہل عوام کوریلیف نہیں دے سکتی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا وزیرخزانہ منتخب عوامی نمائندے نہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔