حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28فروری تک توسیع
فائل فوٹولاہور :احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28فروری تک توسیع کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت کی،اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار کیا،جس پرپراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔
رمضان شوگر ملز کیس میں عدالت نے حمزہ شہباز کی گواہوں کی دستاویزات لینے کی درخواست مسترد کردی اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر شناختی کارڈ پر حمزہ شہباز کا نام دیکھ کر حاضری مکمل ہوگی۔
عدالت نے اس کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28فروری تک توسیع کردی۔
آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں شہباز شریف کے نمائندے محمد نواز ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی۔
شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوائی نے بریت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی کردی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔