وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر سے ملاقات

شائع 14 فروری 2020 01:56pm

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے معزز مہمان کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں معاشی اور تجارتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،پاک،ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کا اجلاس بھی جاری ہے۔