نعیم الحق کےانتقال پر3روزہ سوگ کااعلان ، سیاسی سرگرمیاں معطل
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے نعیم الحق کے انتقال پر تمام 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا جبکہ تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کی ہدایت پر مرکزی نائب صدر اور منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے نعیم الحق کے انتقال پر سوگ کا اعلان کرتےہوئے آئندہ 3 روز کےلیے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 3 روز تک پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی تاہم پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ تعزیت و فاتحہ خوانی کےلیے کھلا رہے گا۔
نعیم الحق مرحوم کی ملک و جماعت کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا،اس کے علاوہ ملک بھر میں بھی مرحوم رہنما کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔