ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کے اقدامات پر اظہارِ اطمینان
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے دہشتگردی کی فنانسنگ کی روک تھام کےلئے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے دوسرے روزاجلاس میں دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کے پاکستانی اقدامات پراظہاراطمینان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد سے دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو سزاؤں اورجرمانوں پربات چیت کی اور بتایا کہ پاکستان میں عدالتی نظام مکمل طورپرآزاد ہے۔عدالتیں جیسے سزائیں دے رہی ہیں ان پرفوری عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مالی معاونت کرنیوالوں کے خلاف قانون سازی ایف اے ٹی ایف سفارشات کے مطابق کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پراسیکیوشن کے نظام کومزید موثربنایاجائے اور دہشتگردوں کے مالی معاونت میں ملوث افراد کوسخت سزاؤں اورجرمانوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد سے سوالات و جوابات کا سیشن ہوگا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔