'طورخم بارڈرپرٹیکس چوری، غیرملکی سامان اسمگلنگ کا ریکارڈ طلب'

شائع 17 فروری 2020 04:26pm

وفاقی ٹیکس محتسب نے طورخم بارڈرپرٹیکس چوری،غیرملکی سامان سمگلنگ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق کہ ڈی جی آئی اینڈ آئی کے مطابق جعل سازی کے ذریعے غیرملکی سامان ملک میں اسمگل کیا جاتا ہے ۔ اکتوبرنومبر 2019 میں355  ٹرک  سامان کلیئرکئے بغیر پاکستان داخل ہوئے۔ جن 99 ٹرکوں کی تصدیق ابھی ایف بی آرکی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے نہیں کی ۔ ان کی تفصیلات پیش کی جائیں ٹیکس انتظامیہ کی بدانتظامی کی تحقیقات کرنا ٹیکس محتسب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب کی خدمات ٹیکس گزاروں کےلئے بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔