خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم آج 5ویں اور آخری روز بھی جاری

اپ ڈیٹ 21 فروری 2020 09:14am
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم آج 5ویں اور آخری روز بھی جاری ہے،مہم کےدوران 67 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں 5روزہ انسداد پولیومہم آج آخری روز بھی جاری ہے،ایمرجنسی آپریشن سینٹر کےمطابق مہم کے دوران 67لاکھ 52ہزار326بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھاگیا ہے۔

مہم میں28ہزارسے زائد پولیو ٹیمیں اور35ہزار سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،رواں سال خیبرپختونخوا میں اب تک 10پولیو کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کےمطابق عوام میں مناسب آگاہی نہ ہونے،پولیو کے قطرے پلانے کے بدلے مختلف نوعیت کے مطالبات اور انکاری والدین پولیو مہم کی ناکامی کاسبب بنتے ہیں۔