وزیراعظم کاخالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ایڈووکیٹ خالد جاوید خان کواٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے خالد جاوید خان کواٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وزارت قانون کو خالد جاوید خان کی تعیناتی کی سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم آفس نےحکام کو ہدایت کی ہے کہ تعیناتی کی سمری آج ہی بھجوائی جائے ، وزارت قانون تقرری کا نوٹیفکیشن بھی آج ہی جاری کرے ۔
عام انتخابات 2018 سے قبل نگراں دورحکومت میں بھی اٹارنی جنرل کے عہدے پرفائز رہے 2013 میں سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل کے طورپرفرائض انجام دیتے رہے ۔
بیرسٹرخالد جاوید خان پیپلزپارٹی کے رہنماء این ڈی خان کے صاحبزادے ہیں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوشہد کے دوسرے دورمیں قانونی مشیربھی رہ چکے ہیں ،1991 میں ہائی کورٹ سے وکالت شروع کی اور2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔