کوئٹہ میں ایل پی جی ٹینکر سے گیس لیکج کے باعث 5افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 10:14am
فائل فوٹو

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر ایل پی جی ٹینکر سے گیس لیکج کے باعث 5افراد جاں بحق ہوگئے، تمام افرادکی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس  پرانا حاجی کیمپ کے قریب ایل پی جی گیس سے بھرا ٹینکر کھڑا تھا کہ اتوار کی شب ٹینکر سے   بڑی مقدار میں گیس کا اخراج شروع ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

فائل فوٹو

اطلاع ملنے پر پو لیس فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،رضا کاروں نے تمام افراد کی لاشیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیں۔

گیس کے اخراج کے باعث علاقہ مکینوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پولیس کے مطابق،جاں بحق ہونے والے تمام افراد مزدور تھے جن کی عمریں 30سے 45سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔