الیکشن کمیشن نے مزید 7 ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 10:55am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سالانہ گوشوارے جمع کرانے پر  الیکشن کمیشن نے مزید 7 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ اور سندھ اسمبلی کے1،1 رکن اور خیبرپختونخوااسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہان ہے کہ  ارکان کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی،ارکان کی رکنیت بحالی سے متعلقہ سپیکرز اسمبلیوں اور چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کردیا گیا۔

جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹر رانا محمود الحسن، رکن سندھ اسمبلی عبد الرؤف کھوسو، امیر فرزند خان، پختون یار خان، فیصل امین خان، محمد شفیق اور میر کلام خان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر 29 پارلیمنٹرینز اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔