فروغ نسیم نے انور منصور خان سے متعلق دیئے گئے بیان پر معافی مانگ لی

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 10:55am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان سے متعلق دیئے گئے بیان پر معافی مانگ لی۔

سپریم کورٹ میں  میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیرقانون فروغ نے کہا کہ خالد جاوید کی اٹارنی جنرل تعیناتی پرکوئی تحفظات نہیں ،  بھائیوں والا تعلق ہے ،تعیناتی پر اعتراض ہے اورنہ ہی استعفی دے رہا ہوں۔

فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل سے متعلق بیان پرمعافی مانگتے ہوئے کہا کہ انورمنصوربڑے بھائی ہیں ،ان سے احترام کا رشتہ ہے،میں بھی انسان ہوں،بیان میں الفاظ کا چناؤ درست نہیں تھا اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔

 اس موقع پر اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم سے پرانا تعلق ہے ، والدین بھی آپس میں دوست رہے۔