پاکستان ایران کی سرحد پر 100 بستروں کا اسپتال قائم

شائع 24 فروری 2020 04:27pm

پاکستان سے ایران جانے والے 80 کے قریب افراد کو واپس کردینے کے بعد سرحد پر 100بستروں کا اسپتال قائم کردیا گیا ملک کے مختلف علاقوں سے پانچ ہزار کے قریب زائرین اب بھی ایران میں ہیں۔

ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر بلوچستان کے پانچ اضلاع چاغی،واشک ،پنجگور ،کیچ اور گوادر میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔

چاغی کے علاقے ماشکیل اور دیگر سرحدی علاقوں کو بھی ہر قسم کی آمدورفت کےلئے مکمل طور ہر بند کردیا گیا۔

تفتان میں ایران سےواپس آنے والے پاکستانیوں کےلئے100 بستروں کا اسپتال قائم کردیا گیا۔پاک ایران سرحد ہر رکے اسی کے قریب افراد کو گزشتہ روز واپس کردیا گیا۔انتظامیہ کو ہر قسم کی آمدورفت پر کڑی نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔

وزیر داخلہ و صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے کے مطابق سرحد ہر حکومت کی طرف سے کھانے پینے کے انتظامات کئے گئے ہیں ماسک اور دیگر طبی امداد کا انتظام کیا جا چکا ہے۔